02-Jul-2022 لنگی مزاحیہ غزل
لنگی
لیا کرتے ہیں مولانا خدا کا نام لنگی میں
عبادت کو بھی مل جاتا ہے استحکام لنگی میں
وہی لنگی بچھا کر روڈ پر وہ بیچ لیتے ہیں
جو لے آتے ہیں باغوں سے چرا کر آم لنگی میں
شہادت آپ کی پتلون میں مقبول ہو کیسے
صحابہ نے کیا تھا فتح ملک شام لنگی میں
لکھا تحقیق سے ہے یہ مقولہ اک محقق نے
نہیں ہوتا محبت میں کوئی ناکام لنگی میں
حقارت سے نہ دھتکارو کرو اب قدر لنگی کی
نظر آتے ہیں نائب صدر صبح و شام لنگی میں
سہولت پائجامے میں نہ یہ پتلون میں پائی
بڑے آرام سے کیجے ضروری کام لنگی میں
پہن کر شیروانی پا گئے شہرت متشاعر
کئی شاعر ہمارے مر گئے گمنام لنگی میں
ضروری ہو گئی ہے جانچ بینائی کی اب علوی
گدھے لگنے لگے ہیں آپ کو گلفام لنگی میں
Sadhna mishra
02-Jul-2022 11:10 AM
Good
Reply
Faraz Faizi
02-Jul-2022 11:05 AM
Waaaaaah bohat khoob , Lajawab
Reply